مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی 7800 صفحات پر مشتمل مزید ای میلز جاری کر دی ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہلری کلنٹن کی ان ای میلز کا دو تہائی حصہ اب تک جاری کیا جا چکا ہے جو اس عرصے کے دوران کی گئیں جب وہ بطور وزیر خارجہ کام کر رہی تھیں۔ بقیہ ای میلز کی مزید دو قسطیں بھی جاری کی جائیں گی۔ یہ ای میلز اس سال دیے گئے اس عدالتی حکم نامے کے تحت جاری کی گئی ہیں ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ہیلری کلنٹن کے کام سے متعلق تمام پچپن ہزار صفحات پر مشتمل ای میلز کو جنوری 2016 تک جاری کر دیا جائے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے عوام کے لیے ان ای میلز کو ممکنہ حد تک تیزی سے جاری کرنا اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن کا موقف ہے کہ اس اکائونٹ میں کوئی حساس معلومات نہیں تھیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے ایک ای میل اکائونٹ استعمال کرنا زیادہ سہل تھا۔
امریکی وزارت خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی 7800 صفحات پر مشتمل مزید ای میلز جاری کر دی ہیں۔
News ID 1860025
آپ کا تبصرہ